Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون سے پوٹین ملنے کے خواہشمند

 اسلام آباد... روسی صدر ولادی میر پوٹین نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے صدر ممنون سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں صدر ممنون سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے بھی روسی صدر کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے پوٹین اور ممنون حسین کی درمیان ملاقات طے پا گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہو گی۔ سیکیورٹی ڈویژن نے ناصر جنجوعہ کے دورہ روس کے دوران ہونے والی پیش رفت سے صدرکو آگاہ کر دیا ۔ناصر جنجوعہ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے روسی حکام کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:مختصر نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

شیئر: