Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ یونیورسٹی میں نئے شعبے کھولنے کا پروگرام

جدہ.... جدہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان بن سالم الحمیدان نے واضح کیا ہے کہ لیبر مارکیٹ کے تقاضوں اور طلباءو طالبات کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیاگیا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں مزید شعبے متعارف کرائے جائیں گے۔ جونہی اسکی کارروائی مکمل ہوگی ، منظوریاں حاصل ہونگی فوراً ہی تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔ امید یہ ہے کہ زرعی پیداوار اور مویشیوں کی سائنس سے متعلق شعبے الکامل کمشنری کی جامعہ شاخ میں کھولے جائیں گے جبکہ خلیص کمشنری والی شاخ میں حج اور عمرے کے انتظامیہ کا شعبہ کھولا جائیگا اور خلیص اور الکامل کی شاخوںمیں طالبات کیلئے نرسنگ کا شعبہ قائم کیا جائیگا۔
 
 

شیئر: