Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن عسکری کی تعیناتی چیلنج کرینگے،ن لیگ

 
اسلام آباد...مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پروفیسرحسن عسکری کی بطور نگرا ں وزیر اعلی پنجاب تعیناتی کو مسترد کردیا ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن عسکری کے ٹوئٹس اور آرٹیکلز میں مسلم لیگ (ن) سے تعصب کا اظہار ملتا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی مخالفت میں کالمز بھی لکھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے د ئیے گئے نام پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا جاسکتا تھا۔ ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ اور جسٹس (ر) سائر کے ناموں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے حسن عسکری کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک ا سکول نہیں چلایا وہ اتنا بڑا صوبہ کیسے چلائے گا ۔ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ۔ ہمیشہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ٹی وی شو میں بھی وہ ن لیگ کے خلاف بولتے ہیں ۔ ان سے میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کو چیلنج کریں گے ۔ پیپلز پارٹی لاہور ڈویڑن کے صدر عزیز الرحمٰن چن نے ایک بیان میں کہا کہ پروفیسر حسن عسکری کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی پر پیپلزپارٹی کو اعتراضات ہیں۔

شیئر: