Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نائب صدر کا نگراں وزیراعظم کو ٹیلی فون

اسلام آباد..امریکی نائب صدر مائیک پنس نے نگران وزیراعظم جسٹس ناصرالملک کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے نگراں حکومت کے لئے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ مائیک پنس نے ناصرالملک کی بطور قانون دان خدمات کی تعریف کیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نگران حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے گی۔نگران وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت اور نئی منتخب حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے پرعزم ہے۔دونوں رہنماوں نے پاک امر یکہ تعلقات کے مزید فروغ اور افغان امن و استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون
 

شیئر: