Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کی نگراں کابینہ کی حلف برداری

کراچی...سندھ کی 7رکنی نگران کابینہ جمعہ کی صبح حلف اٹھائےگی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ رضوی، خیر محمد جونیجو، سابق آئی جی مشتاق شاہ ، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، سائمن جان ڈینیئل کے نام شامل ہیں۔ رحیم بخش بوزدار کو کابینہ سے خارج کر دیا گیا ۔ حلف برداری کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ گورنر سندھ حلف لیں گے۔ اپوزیشن اور دیگر حلقوں نے نگراں کابینہ میں سیاسی پس منظر رکھنے والے ارکان کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھاجس کے باعث حلف برداری تاخیر سے ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:حسن عسکری کی تعیناتی چیلنج کرینگے،ن لیگ

شیئر: