Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ نے یمن امن منصوبے کا مسودہ تیار کرلیا

واشنگٹن۔۔۔۔اقوام متحدہ نے یمن امن منصوبے کا مسودہ تیار کرلیا۔ اس کے بموجب حوثیوں سے کہا جائیگا کہ وہ بیلسٹک میزائل حملے بند کریں۔ ایسا کرنے پر ہی سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحادی ان پر بمباری بند کردینگے۔مسودے میں عبوری حکومت پر سمجھوتے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یمن امن منصوبے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں البتہ امن منصوبے کے مذکورہ مسودے میں اس امر کی تاکید کی گئی ہے کہ غیر سرکاری عسکری فریقوں کو بیلسٹک میزائل سمیت تمام بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار حکومت کے حوالے کرنے ہونگے۔
مزید پڑھیں:- -- - -ایران کے 4سعودی جاسوسوں کو موت کی سزا سنا دی گئی

شیئر: