Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن میں تاخیر پر سخت مزاحمت کرینگے،پرویز رشید

لاہور... مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے حسن عسکری کے تقرر پر (ن) لیگ کا موقف واضح ہے ۔ آزانہ اور بروقت انتخابا ت کا انعقاد چاہتے ہیں ، میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پارٹی میں ٹکٹ کے لئے درخواست دینے اور انٹریو کے لئے آنے والوں کو ٹکٹ دینے کے بارے میں ضرور سوچاجائے گا ۔تمام سابق وفاقی وزرا نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوکر انٹریو دیا ہے ۔تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔پی ٹی آئی نے اپنی سمجھ بوجھ سے ٹکٹوں کے فیصلے کئے ۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بارے میں بھی جواب دینے سے گریز کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی کے تا حیات قائد جبکہ شہباز شریف صدر ہیں ۔پارٹی میں نواز شریف کی بات کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویو ز جاری ہیں ۔کوئی بھی پارٹی ڈسپلن سے بالاتر نہیں ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو صرف ویزا رکھنے پر نکالا گیا ۔اس سے زیادہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کیا زیادتی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو تمام سہولتیں حاصل ہیں ۔ آئین کی پاسداری کرنے والوں کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے ۔
مزید پڑھیں:انتخابات میں تاخیر ہو جائے تو مسئلہ نہیں،نگراں وزیر اعلی بلوچستان

شیئر: