Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں پٹرول کے ساتھ انجن آئل ملانے سے انجن خراب ہونے کا مکان

ریاض..... انجن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرول کے ساتھ انجن آئل ملانے سے گاڑی میں پٹرول کم خرچ نہیں ہوتا بلکہ اس سے گاڑی کا انجن متاثر ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا کہ گاڑی میں پٹرول ڈالتے وقت تھوڑا سا انجن آئل ڈال لینے سے گاڑی کم پٹرول خرچ کرتی ہے۔انجنوں کے سعودی ماہرانجینیئر احمد الفضل نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کے ساتھ انجن آئل ملانے سے انجن 2ہفتوں کے اندر خراب ہوجائے گا۔ گاڑی کی پٹرول ٹنکی میں انجن آئل ملانے کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔ پٹرول کی خاصیت ہے کہ وہ انجن میں جل جاتا ہے جبکہ انجن آئل کے اجزاءباقی رہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص مسلسل2 ہفتوں تک پٹرول کے ساتھ انجن آئل ملاتا رہے تو اس کی گاڑی کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگا۔ 
 

شیئر: