Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پرمولانا اظہر کو لہولہان کر دیا گیا

    حیدرآباد- -  - -جے  شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر شرپسندوں کے ہاتھوں بری طرح زخمی  مولانا اظہر الاسلام  ہنوز زیر علاج ہیں ۔ اگرچہ ان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے لیکن زخموں کے مندمل ہونے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے ۔ مولانا اظہر الاسلام  کو جھارکھنڈ کے ضلع  رانچی میں شرپسندوں نے اس وقت مار مار کر شدید لہولہان کر دیا جب وہ گزشتہ شب نماز تراویح پڑھا کر گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔ شرپسندوں نے مولانا کو نہ صرف گھیر لیا بلکہ انہیں جے شری رام کا  نعرہ لگانے کیلئے  دباؤ ڈالا اور انہیں  گالیاں بھی دیں۔مولانا اظہر الاسلام کے ساتھ ان کے بھائی بھی تھے جن کا نام مولانا عمران بتایا جا تا ہے ۔  بدمعاشوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔  پولیس نے اس سلسلہ میں  ایف آئی آر  درج کر لی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ  زخمی کے رشتہ داروں کے  ذریعہ 20نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -زندگی سے لطف اٹھانے کے نرالے اطوار

شیئر: