Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف نے عدالت میں پیشی کے لیے مہلت مانگ لی

لاہور- - -  - عدالت عظمیٰ کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دیے جانے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپس آ کر عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی زیر سربراہی 4 رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں ان کی جگہ ان کے وکیل قمر افضل پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ معلوم کریں پرویز مشرف آ رہے ہیں یا نہیں کیونکہ عدالتی عملے کو بھی عید الفطر کی چھٹیوں پر جانا ہے۔ جس کے بعد پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ان کی سابق صدر پرویز مشرف سے بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے پیش ہونے کے لیے مہلت مانگی ہے۔ وہ پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم عید کی تعطیلات اور موجودہ حالات کے پیش نظر سفر نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس نے وکیل کا موقف سننے کے بعد پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی اجازت واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے، کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیتے ہیں اور جب آپ کہیں گے تب کیس لگا دیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ میں کون رکاوٹ،عمران نے بتا دیا

شیئر: