Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے صنعاءکے تجارتی مراکز میں لوٹ مار شروع کردی

ابہا .... الحدیدہ میں حوثی باغیوں کا گھیرا تنگ ہوجانے پر انہوں نے صنعاءکے تجارتی مراکز میں لوٹ مار شروع کردی۔ پے درپے شکست کے باعث حوثیوں کی عسکری اور مالی رسد کے سارے راستے بند ہوگئے۔ انہوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے صنعاءکے تجارتی مراکز پر ہلہ بول دیا۔ الوطن اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے اور اقتصادی حالات انحطاط کا شکار ہوجانے ، پے درپے شکست کے باعث حوثیوں نے صنعاءمیں انارکی پھیلا دی۔ لوٹ مار کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلا رہے ہیں۔
 

شیئر: