Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے ا عتراضات پر جواب جمع کرادیا

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے این اے53 کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری جواب جمع کرا دیا گیا۔ عمران خان کی جگہ بابراعوان کے معاون وکیل نے تحریری جواب ریٹرننگ آفیسرکوجمع کرایا۔تحریر جواب میں لکھا گیا کہ اعتراضات فوٹو اسٹیٹ کاغذات پرمشتمل اورغیرتصدیق شدہ ہیں۔عمران خان کیخلاف اعتراضات بے بنیاد اور اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اوربھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔عمران خان کیخلاف اعتراضات جعلسازی کے زمرے میں آتے ہیں۔عمران خان پراعتراضات کے کاغذ پکوڑے لپیٹنے کے کام بھی نہیں آسکتے۔عمران خان پرلگائے گئے اعتراضات الزامات ہیں۔اعتراضات جھوٹ پرمبنی،من گھڑت اور غیرتصدیق شدہ ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بے جا الزامات لگائے گئے ہیں۔جھوٹے اعتراضات پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔یاد رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا۔اعتراضات میں کہا گیا کہ عمران خا ن ٹرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے۔ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ عمران خان صادق اور امین نہیںان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی اسکروٹنی پر بابر اعوان پیش نہیں ہوئے،فیصلہ محفوظ

شیئر: