Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک شخض کیلئے بیانیہ نہیں بدلا جا سکتا،پرویز رشید

 اسلام آباد...سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ چو ہدری نثارسابق صدر پرویزمشرف کو باہر بھجوانے سے متعلق خود بتا چکے ہیں۔جنرل راحیل شریف کو اپنی صفائی پیش کرنی چاہئے ۔ٹی وی انٹرویو میں پرویز رشید نے کہاکہ پرویزمشرف خودواپس نہیں آئے گا۔ریاست کو چاہئے اسے گریبان سے پکڑکر واپس لائے۔انہوںنے کہاکہ غیر سیاسی افراد کا سیاست میں آنا ٹھیک نہیں۔انتخابات منصفانہ نہیں خوف کی فضا میں ہو رہے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثارنے خود قطع تعلق کیا ، وہ نارا ضی کی وجہ تو بتائیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص کیلئے قومی بیانیے کو نہیں بدلا جا سکتا۔کوئی نوازشریف کے بیانیے کیخلاف ہے تو پھر ٹکٹ کا کیا سوال؟۔سڑک پر جاوں تو کوئی نہیں پوچھتا چوہدری نثارکو ٹکٹ کیوں نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف اور چوہدری نثار میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید

شیئر: