Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف مزاح نگا ر مشتاق احمد یوسفی کا انتقال

کراچی ...معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی بدھ کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 94برس تھی۔ طویل عرصے سے علیل تھے ۔نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مشتاق یوسفی کو ان کی ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز اور ہلال امتیازسے نواز ا گیا تھا۔مشتاق احمد یوسفی 4ستمبر 1923کو ریاست راجستھا ن کے شہر جے پور میں پیدا ہو ئے ۔آگرہ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔تقسیم کے بعد کراچی منتقل ہوئے اور بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے ۔ان کی مزاح پر 5کتابیں شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں۔ ان میں چراغ تلے، خاکم بدہن ،زرگزشت ،آ ب گم اور  شام شہریاراں  شامل ہیں۔
 

شیئر: