Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی افواج نے الحدیدہ میں مزید ٹھکانے آزاد کرالئے، حوثی شر پر آمادہ

صنعا  ...... یمنی افواج نے الصعدہ میں مختلف ٹھکانوں پر جمعرات کو بھی پیشرفت جاری رکھی۔ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے جنگی طیارے ان کی مدد کررہے ہیں۔ الظاہر ضلع کے الملاحیظ محاذ کے کئی ٹھکانے باغیوں سے آزاد کرالئے گئے۔ یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت صنعاءپر کنٹرول حاصل کرنے اور مکمل ریاستی اداروں کی بازیابی کےلئے مختلف محاذوں پر عسکری آپریشن جاری رہیں گے۔ انہوں نے عدن میں یمنی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افواج نے الحدیدہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر ہادی نے اس موقع پر سعودی عرب اور امارات کے ساتھ مستقبل میں شراکت اورتعاون کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یمن میں اسپیشل فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر عادل المصعبی نے بتایا کہ تین دن سے باغیوں کے ساتھ گھمسان کے معرکے چل رہے ہیں۔ حوثیوں کو زبردست جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔ دوسری جانب شکست و ریخت سے دوچار حوثی باغیو ںنے الحدیدہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرنا شروع کردیا۔ الحدیدہ سے موصول ہونے والی تازہ ترین تصاویر سے پتہ چلا ہے کہ حوثیوں نے عدالت کے قریب سڑکیں ادھیڑ ڈالیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ و برباد کردیا۔ حوثی عام شہریوں کو جنگ میں حصہ لینے پر مجبور کررہے ہیں۔ یمنی افواج الحدیدہ ایئرپورٹ آزاد کرانے کے بعدبندرگاہ کا رخ کررہی ہے جہاں سے حوثیوں کو ایرانی اسلحہ اور میزائل ملتے رہے ہیں۔
 

شیئر: