Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر اور یورپی کونسل کے سربراہ کا رابطہ، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے جمعے کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران امارات اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلووں کا جائزہ اور انہیں وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے امارات اور یورپی یونین کے درمیان  جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات پر بھی بات کی۔
امارات اور یورپی کونسل کے صدر نے مشترکہ تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ شہریوں کے مصائب میں کمی کےلیے انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر دیرپا اور جامع امن کی جانب بڑھنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے خطے میں بحرانوں کے حل، علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنان کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

 

شیئر: