Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو ہلاک، 15 زخمی

لبنانی وزیراعظم کا کہنا ہے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل نے جمعے کو جنوبی لبنان پر فضائی حملے کیے ہیں۔ بیروت سے 77 کلو میٹر دور واقع  النبطیہ میں ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
وزارت صحت کے حکام نے بتایا حملوں میں نشانہ بننے والی عمارت میں واقع ایک دکان کے مالک سمیت دو افراد ہلاک اور 15 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں قومی خود مختاری اور نومبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا’ یہ استحکام کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اسے برقرار رکھ سکیں۔‘
سرکاری اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے النبطیہ کے اطرف کی پہاڑیوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کا   النبطیہ پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔
بظاہر حملوں کا ہدف ایمونیشن ڈپو لگتا ہے۔ علاقے میں دیر تک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
  النبطیہ میں افواہیں ہیں کہ عمارت پر لگنے والا میزائل اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بننے والے ایمبونیشن ڈپو میں ہونے والے دھماکوں کا نتیجہ ہے۔
تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی، اسرائیل نےعمارت کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے ’حملوں کا ہدف حزب اللہ کے ویئرہاوس اور اس گروپ کے زیر استتعمال سرنگیں تھیں۔‘

شیئر: