Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی مملکت میں 40ارب ڈالر لگانے والے ہیں

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی آرامکو کی جانب سے حصص کی نیلامی سے قبل 40ارب ڈالر غیر ممالک سے مملکت میں داخل ہونگے۔ MSCIکے گراف میں سعودی عرب کی شمولیت کا فیصلہ 2مرحلوں میں نافذ ہوگا۔ سعودی عرب روس اور چین والے گروپ کا حصہ ہوگا۔وال اسٹیٹ جریدے کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے مالیاتی فنڈ کے ذمہ داران آئندہ سعودی حصص میں خود بخود شرکت کرینگے ۔سعودی حصص مارکیٹ کی حیثیت 520ارب ڈالر تک ہے۔ یہ عرب دنیا کے بڑے حصص بازاروں میں سے ایک ہے۔ میتسوبشی گروپ میں مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ریسرچ ادارے کے سربراہ احسان خوان کا کہنا ہے کہ آئندہ برس 40ارب ڈالر سعودی حصص مارکیٹ کا رخ کرینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -جڑواں بھائی کے ہاتھوں ہلاک ہوتے ہوتے رہ گیا

شیئر: