Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہندی کی تقریب میں فائرنگ‘ 2 بچے جاں بحق

راولپنڈی۔۔اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں مہندی کی تقریب کے دوران گولی چلنے کے واقعے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق راول پنڈی کے علاقے فضل آباد میں مہندی کی رسم جاری تھی کہ اس دوران خوشی میں ہونے والی فائرنگ سے 2 بچوں 10 سالہ عثمان اور 12 سالہ سعد کو گولیاں لگ گئی۔ اجمل نامی شخص کی شادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں ناخوشگوار واقعے کا شکار ہونے والے دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دلہا اجمل کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم ملزم واقعے کے بعد سے فرار ہے۔
 

شیئر: