Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت کی جگہ رنبیر کپور، پہچاننا مشکل

بالی وڈ کی کامیاب فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ کس کو پسند نہیں تھی؟ اور اب منا بھائی کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تاہم اس میں سنجے دت کی جگہ ”سنجو“ جلوہ گر ہوئے۔نئی آنے وا لی فلم ”سنجو“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور منا بھائی کے کامیاب سین میں سنجے دت کی جگہ نظر آئے۔واضح رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 15 سال قبل ریلیز ہوئی تھی جس میں سنجے دت کے کام کو خوب سراہا گیا تھااور اب سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ میں رنبیر کپور دوبارہ منا بھائی کے کردار کی یادیں تازہ کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے منا بھائی کے یادگار سین کو رنبیر کپور کے ساتھ تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز کیا جس میں یہ پہچاننا بے حدمشکل ہورہا ہے کہ اس سین میں رنبیر کپور ہیں یا خود سنجے دت ہی موجود ہیں۔
اداکار رنبیر کپور اپنے ایک انٹرویو میں بتا چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی سنجے دت کو بے حد پسند کیا جبکہ ان کے کمرے میں سنجے دت کا ایک پوسٹر بھی موجود تھا۔سنجو میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے لئے عامر خان اور رنویر سنگھ کا نام بھی سامنے آیا تاہم آخر میں انتخاب رنبیر کپور کا کیا گیا۔اس حوالے سے بھی رنبیر کپور نے کہا کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ انہیں سنجے دت بننے کی آفر موصول ہوئی۔
واضح رہے کہ فلم ”سنجو“ میں رنبیر کپور کے علاوہ منیشا کوئرالا، دیا مرزا، انوشکا شرما، بومن ایرانی، سونم کپور، پریش راول اور وکی کوشل کام کرتے نظر آئیں گے۔یہ فلم چند روز کے بعد 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔
 

شیئر: