Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناراض کارکنوں نے شاہد خاقان کو گھیر لیا

کہوٹہ ...سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنی انتخابی مہم کے آغاز میں شدید عوامی رد عمل کا سامنا کرناپڑ ا۔آبائی حلقہ دکھالی پہنچنے پر سڑکیں اور یونیورسٹی بنانے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر ناراض کارکنان نے گاڑی کا گھیراو کرلیا ۔ اتوار کو سابق وزیر اعظم نے اپنے آبائی حلقے دکھالی سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔شاہد خاقان عباسی جونہی آبائی حلقے دکھالی پہنچے تو استقبالیہ کیمپ کے باہر کھڑے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ مظاہرین ووٹ کوعزت دو اور گو عباسی گو کے نعرے لگاتے رہے۔ناراض کارکنان نے کہا کہ شاہد خاقان نے کہوٹہ میں سڑکیں اور یونیورسٹی بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ووٹ نہیں دیں گے۔ اس موقع پرشاہد خاقان نے ووٹروں کو صبر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 16ارب روپے کی لاگت سے کہوٹہ روڈ بن رہی ہے۔ یونیورسٹی کے لئے بھی رقم منظور ہوچکی ہے۔ تھوڑا صبر کرلیں، منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ(ن) ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔ نوازشریف نے عوام کی جو خدمت کی ہے۔اس کا اعتراف پورا پاکستان کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں ن لیگ کے امیدوار،کون کہاںسے الیکشن لڑے گا

شیئر: