Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#چہرے_نہیں_نظام_بدلو‎

پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے چہرے نہیں نظام بدلو ٹرینڈ لانچ کیا گیا اور اس کے ذیل میں بے شمار ٹویٹس کی گئیں۔ 
عتیق الرحمن نے ٹویٹ کیا : ہماری جنگ کسی ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ اس پورے سسٹم کے خلاف ہے جس نے کروڑوں انسانوں کو غربت کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔
محمد طیب نے کہا : 90 فیصد کرپٹ افراد اس سسٹم کی خرابی کی وجہ سے دوبارہ منتخب ہوکر پارلیمنٹ تک پہنچ جاتے ہیں۔
ماہین نے ٹویٹ کیا : ہم اس کرپٹ سیاسی نظام کو بدلنے کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔
ارشد تبسم کا کہنا ہے : ‏اسلام نے ابتداء میں ہی کرپٹ نظام کی نشاندہی کردی تھی کہ وہ وقت کیسا ہوگا؟حدیث شریف ہے کہ" لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے۔وہ بغیر علم کے جواب دیں گے۔ اس لیے خود بھی گمراہ ھوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔
حفصہ شفیق نے ٹویٹ کیا : وقت آگیا ہے کہ ہم ملک میں مثبت تبدیلی لائیں۔
قاسم سلطان نے کہا : اس کرپٹ نظام میں جو جتنا پیسہ لگائے اتنے ہی زیادہ ووٹ لے گا۔
وسیم یوسف نے کہا : جمہوریت صرف انتخاب کا نام نہیں بلکہ پورے نظام کا نام ہے۔‏یہ الیکشن جس میں ایک ایک اُمیدوار کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد اسمبلی میں پہنچتا ہے وہ الیکشن ہی پاکستان کے بیس کروڑ عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
عذرا اکبر نے سوال کیا ‏: کیا یہ الیکٹیبلز جو اس بدبو دار نظام کے بانیوں میں سے ہیں اس نظام کو تبدیل کریں گے؟
ریحان الطاف کے مطابق : ‏اس نظام میں صرف بد کردار سرمایہ دار اور چور لٹیڑوں کی جگہ ہے مخلص کارکنوں کی نہیں۔۔
فرح دلبر نے کہا : تبدیلی کا نعرہ لگانے والے آج پرانے لوٹے جمع کرنے میں فخر محسوس کررہے ہیں۔
وانیہ اعظم خان نے ٹویٹ کیا ‏‎:
نتیجہ پھر وہی ہوگا،
سنا ہے سال بدلے گا
پرندے پھر وہی ہوں گے،
شکاری جال بدلے گا.

شیئر: