Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانیال عزیز بھی عدالتی توہین کے مرتکب‘ 5 سال کےلئے نااہل

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک سزا سنادی، جس کے بعد قانون کے تحت اب وہ 5 برس تک کےلئے نااہل ہو گئے۔ عدالت کے 3 رکنی بنچ نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا، دانیال عزیز کے خلاف فیصلہ جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 204 کے توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دانیال عزیز کو عدالت کی برخاستگی تک سزا سنائی۔ اب دانیال عزیز 2018ءکے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے ساتھ ہی وہ آئندہ 5 سال تک کوئی عوامی عہدہ بھی نہیں لے سکیں گے۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ، میں نے مقامی حکومتوں کے نظام بنائے جس پر مجھے تمغہ ملا۔ میرے مخالفین کے نیب میں کئی مقدمات ہیں۔ 
 

شیئر: