Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر کے روز بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کے روز (2 جولائی کو) ملک بھر میں تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 2 جولائی بروز پیر ملک کے بھر کے تمام بینکوں اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کرے گا لہٰذا اس موقع پر بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بینک صرف پبلک ڈیلنگ کے لیے بند ہوں گے تاہم عملہ معمول کے مطابق دفتر آئے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ظلم کے مٹنے کا وقت آگیا،مریم نواز

شیئر: