Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ کان حادثے میں 34 کان کنوں کی موت پر سعودی سفارت خانے کا اظہار افسوس

پاکستان میں سعودی سفارت خانے نے کوئٹہ کے شمال مشرق میں واقع کوئلے کی کانوں کے ایک کمپلیکس میں ہونے والے دھماکے میں 34 کان کنوں کی موت  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے پر مملکتِ سعودی عرب حکومت اور پاکستان کے عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور اس کے برادر عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ سفارت خانے نے حادثے میں مرنے والے افراد  کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔
سعودی سفارت خانے نے اس سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکتِ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

شیئر: