Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشوت و بدعنوانی کے الزام میں 131 سرکاری اہلکار گرفتار

گرفتارشدگان میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا (فوٹو،ایکس اکاؤنٹ)
ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ کی جانب سے گزشتہ ماہ کے دوران مختلف سرکاری اداروں میں 2338 تفتیشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔
سبق نیوز کے مطابق ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ نزاھہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف شہروں میں سرکاری اداروں کے 432 اہلکاروں سے تفتیش کی جن میں سے 131 افراد کو رشوت اوراختیارات کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے 131 میں سے بعض کو انکے الزامات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ضمانت پر رہا گیا گیا جبکہ دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
بیان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق مختلف سرکاری اداروں سے ہے جن میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ صحت، وزارتِ خارجہ، وزارتِ تعلیم اور وزارتِ بلدیات و ہاوسنگ شامل ہیں۔

شیئر: