Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرعمران فارو ق کے قاتل پکڑے جائیں گے؟

  لندن ...لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش سست روی کا شکار ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی چیف کریسیڈا ڈک نے ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ عمران فاروق قتل کے تانے بانے برطانیہ سے باہر جاتے ہیں۔تفتیش آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مسائل حل کرنا ہوں گے۔ دفترخارجہ ومتعلقہ حکام سے مل کر معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ عمران فاروق کیس پر بڑا خرچہ کیا ہے۔ قاتلوں کو ضرور پکڑیں گے۔برطانوی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی میں عمران فاروق قتل کیس کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران فاروق کے قاتل کیوں نہیں پکڑے جاتے؟ناز شاہ نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا بانی ایم کیو ایم کو انگلینڈ میں استثنی حاصل ہے؟ عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ اور ان کے بیٹے عالیشان اور وجدان انصاف کے حقدار ہیں۔ شمائلہ اور ان کے بیٹے ان دنوں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

شیئر: