Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے پر باز پرس نہیں ہوگی

طائف ..... وزارت داخلہ نے اطمینان دلایا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی اسلحہ اپنے یہاں رکھنے کا اعتراف کریں گے ان سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔ ایک برس کے اندر تمام شہریوں کو غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہلت دیدی گئی۔ وزارت داخلہ نے سرکاری ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ جو شخص بھی اپنے یہاں بغیر اجازت نامے کے اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع دے گا یا برضا و رغبت اسے سرکاری اداروں کے حوالے کردیگا ایسے شخص کے خلاف باز پرس کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
 

شیئر: