Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی ہنزہ میں آسٹریلوی کوہ پیما ہلاک

گلگت....پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ہنزہ میں اولتر چوٹی سر کرنے کے دوران حادثے کا شکار غیر ملکی کوہ پیماوں کا سراغ لگا لیا ۔تینوں کوہ پیما 7 ہزار 338 میڑ کی بلندی پر نصب اپنے کیمپوں میں سو رہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ آسٹریلوی کوہ پیما ہلاک اور 2 زخمی ہوگئےتھے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی کوہ پیما کی لاش اور 2 زخمی ہنزہ اسپتال منتقل کئے گئے۔کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے فوجی ہیلی کاپٹروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں پاک فوج نے ہمالیہ کی چوٹی پر پھنسنے والی فرانسیسی کوہ پیما کی جان بچائی تھی۔

شیئر: