Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹ کی چابی سے ہتھکڑی کھولیں گے ،سالار الاسلام

راولپنڈی... کرپشن الزام میں گرفتار این اے 59 کے امیدوارقمر الاسلام کے بیٹے سالار الاسلام نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ووٹ کی چابی سے قمر الاسلام کی ہتھکڑی کھولیں گے آپ سب نے قمر الاسلام راجا بن کر میرا ساتھ دینا ہے۔ اپنے والد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں چوک پنڈوری میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ مخالفین کو بتانا ہے کہ ہم حق پر ہیں۔میرے والد نے بھی میری یہی تربیت کی کہ حق بات کروں۔ دریں اثناء سالا ر نے ایک وڈیو بیان میں سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی طرف سے میسجز اور کالز آرہے ہیں۔ مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ یہ وہ قوم ہے جو سچ اور حق کا ساتھ دیتی ہے۔
مزید پڑھیں:توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف ہے ِ،نواز شریف

شیئر: