Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولائی اور اگست کے دوران مملکت میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائیگا

ریاض..... محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال موسم گرما کے دوران سعودی عرب کے مشرق ساحل پر آباد علاقوں خصوصاً الاحساءکا درجہ حرارت ریکارڈ شکل میں زیادہ ہوگا۔ ماہر موسمیات نے 1985ءسے لے کر 2016ء تک کے موسمی اعدادوشمار کے تجزیہ کرکے واضح کیا کہ جولائی اور اگست کے مہینوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائے گا۔ سب سے زیادہ گرمی مغربی ساحل پر آباد علاقوں میں ہوگی جبکہ مشرق سے مغرب کی طرف جانے والے علاقوں میں انتہائی درجہ حرارت نسبتاً کم ہوتا چلا جائے گا۔ ماہرین نے اس کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ جولائی اور اگست کے مہینوں میں جنوب مغربی اور مغربی علاقے بارش کی زد میں ہونگے۔ مملکت کے شمالی ، مشرقی اور وسطی علاقوں نیز ربع الخالی کے بعض مقامات پر شدید گرمی ہوگی۔ 
 

شیئر: