Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ، مال روڈ پر شگاف پڑنے کی تحقیقات

 لاہور.. لاہور میں مال روڈ جی پی او چوک پر سڑک میں شگاف پڑنے کے واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ شگاف پڑنے کے واقعہ کےمحرکات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس صوبائی وزیرٹرانسپورٹ میاں نعمان کبیر کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ سڑک پر شگاف پڑنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ شگاف پڑنے سے نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے بلکہ یہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ ذمہ داروں کو سزاملے گی۔ کمیٹی ہر صورت انکوائری 48گھنٹے میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبرحسین درانی نے ہدایت کہ مستقبل میںاس طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے اورنج لائن کے انڈرگراونڈ ٹریک کا سروے کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شگاف پر کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید بارش کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ تمام مشینری اور واٹرپمپس کو چالو حالت میں رکھا جائے۔ دریں اثناءسپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سڑک پر بارش کا پانی جمع پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا ۔
مزید پڑھیں:یہ ہے شہباز شریف کا پیرس

شیئر: