Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چودھری بھی اہل قرار‘ الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور:  عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے فواد چودھری کو تاحیات نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں فواد چودھری  کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے ان کے موکل کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جس کے خلاف ایپلیٹ ٹریبونل میں اعتراض کیا گیا اور ایپلیٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس ناصرف کاغذات نامزدگی مسترد کیے بلکہ فواد چودھری  کو نااہل بھی قرار دے دیا۔ٹربیونل کے مطابق فواد چودھری  نے اپنے اثاثہ جات اور بیرون ملک دوروں پر 32 لاکھ کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کی، حالانکہ کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ منسلک کی گئی تھی۔ عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر فواد چودھری  کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔جس کے بعد عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فواد چودھری  کو این اے 67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ فواد چودھری نے جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 67 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری گرفتار

شیئر: