Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کو بھی پٹرول برآمد نہیں کرنے دینگے، ایران

ریاض ...ایرانی پاسداران انقلاب نے دہشتگردی کی انتہا کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر بین الاقوامی پابندیوں کے تحت ایران کو برآمدات سے روکا گیا تو ایسی صورت میں پڑوسی ممالک کو بھی تیل برآمد کرنے سے روکا جائیگا۔ اسکائی نیوز نے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ماتحت فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ اگر ایرانی خام تیل کے سودوں پر پابندی لگائی گئی تو پاسداران انقلاب علاقے کے ممالک کی تیل برآمدات کے آڑے آئیں گے۔ السلیمانی نے ایرانی صدر حسن روحانی کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران کو خام تیل فروخت کرنے سے روکا گیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی تیل برآمد نہیں کرسکیں گے۔
 

شیئر: