Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر محمد بن سلمان فیکلٹی اور امریکہ میں معاہدہ

ریاض .... امیر محمد بن سلمان سائبر سیکیورٹی فیکلٹی اور امریکہ کی آئرن نیٹ کمپنی نے شراکت کا معاہدہ کرلیا۔ ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی کی نیابت کرتے ہوئے فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر عبداللہ الدحلاوی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اسٹراٹیجک اہم معاہدہ ہے۔ اسکی بدولت امریکی وزارت دفاع کے ماتحت سائبر کے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کے تجربات سے استفادہ کیا جائیگا۔ یہ افسران تعلیمی اور تربیتی پروگرام تیار کریں گے۔ اسکی بدولت امیر محمد بن سلمان فیکلٹی اول درجے کے قومی و علاقائی تعلیمی ادارے کی شکل اختیار کرلے گی۔
 

شیئر: