Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں ہر پانچویں سڑک پر گڑھے، ٹھیک کرانے کیلئے فنڈز ندارد

 لندن.... برطانیہ میں سڑکوں پر اتنے گڑھے پڑے ہوئے ہیں کہ اب یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ لرنر ڈرائیوروں سے یہ بھی پوچھا جائے کہ آیا وہ کس طرح ان گڑھوں سے بچیں گے۔ ان گڑھوں کی وجہ سے متعدد کاروں کے ٹائر خراب ہوگئے جبکہ سسپینشن سسٹم ناکارہ ہوا۔ حکام کا کہناہے کہ اب لرنر ڈرائیوروں سے یہ پوچھنا چاہئے کہ وہ یہ بات ثابت کریں کہ وہ سڑکوں پر گڑھوں سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔ وہ سیکھ جائیں تب ہی انہیں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس کیا جائے۔ کاروں کی حفاظت کے ایک ادارے نے کہا کہ سڑکوں کی اتنی خراب حالت پہلے نہ تھی۔ انکی وجہ سے متعدد حادثات ہوتے ہیں۔ انگلینڈ او رویلز میں ہر پانچویں سڑک تباہی کا شکار ہے کیونکہ کونسلوں کے پاس گڑھے بھرنے کیلئے فنڈ نہیں۔ ایک ادارے کے سربراہ کا کہناتھا کہ صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ اس کے نتیجے میں متعدد حادثات ہوئے ہیں۔ 
 

شیئر: