Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت نے پٹرول سستا کردیا

اسلام آباد... نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کی گئی ہے۔ پٹرول 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ، مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پٹرول کی نئی قیمت 95.24 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے، مٹی کا تیل 83.96 روپے اور لائٹ ڈیزل 75 روپے 37 پیسے کا ہوگیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتے کی رات 12 بجے سے ہوگا۔نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت عوامی مشکلات کے بارے میں مکمل آگاہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے معاشی پہیہ تیزی سے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب کا نقصان ہوگا۔دریں اثناءموٹر اسپرٹ اور کیروسین آئل میں ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں سیلز ٹیکس کی شرح 31 سے 24 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کردی گئی ۔

شیئر: