Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، اس موقع پر عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے الیکشن لڑنے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست رد کردی۔یوسف رضا گیلانی کے مخالف امیدوار نثار احمد نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کی اہلیہ، والدہ اور ساس 2 کمپنیز کی سربراہ ہیں اور سابق وزیر اعظم نے ان کے اوپر واجب الادا قرضے معاف کرائے تھے۔ درخواست گزار انتخابی امیدوار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورت قرض معاف کرانے کو غلط قرار دے چکی ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کے قرض معافی کو غلط قرار ہیں دیا۔دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
مزید پڑھیں:- - - -اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرلی؟

شیئر: