Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی موت پر 7افراد کو نئی زندگی مل گئی

مکہ مکرمہ .... مقدس شہر کے حراءجنرل اسپتال میں برما کی ایک مریضہ کی دماغی موت واقع ہوجانے پر اعزہ نے اس کے اعضاءعطیہ کردیئے۔ اس کی بدولت 7مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔ اعضاءکی پیوند کاری کے سعودی مرکز نے دل، پھیپھڑے، گردے، بنکریاس اور جگر کی پیوند کاری کے آپریشن کرکے ان اعضاءکے محتاج مریضوں کی مشکل آسان کردی۔
 

شیئر: