Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں کا ڈیٹا محفوظ ہے، چوری کرنا آسان نہیں‘ چیئرمین نادرا

کراچی:  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین عثمان مبین نے کہا ہے کہ ادارے نے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ڈیٹا چوری کرنے سے متعلق باتوں میں کوئی سچائی نہیں، اور یہ کام اتنا آسان بھی نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔چیئرمین نادرا نے کراچی میں میڈیا کے نمایندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نادرا کے علاوہ دیگر ادارے بھی ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے تمام صورت حال پر نظر رکھتے ہیں۔ نادرا کے ڈیٹا تک ہر ملازم کی پہنچ نہیں ہوتی، اس کے لیے ادارے کا ایک علاحدہ نظام موجود ہے۔عثمان مبین نے مزید بتایا کہ 3ماہ کے دوران کراچی میں نادرا کی کارکردگی 100فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ 20مارچ سے پہلے یومیہ ساڑھے 6ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے جبکہ اب ایک دن میں تقریباً ساڑھے 13 ہزار ٹوکن جاری ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اندورن سندھ کے مختلف اضلاع جبکہ کراچی میں موجود 57 مراکز کی حالت بہتر بنادی گئی ہے ،ایک ہی وقت میں صارف کے تمام مراحل کے لیے ون ونڈوآپریشن متعارف کروایا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک ہی جگہ پر تمام مراحل انتہائی برق رفتاری سے مکمل ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -زرداری کیخلاف کارروائی کی صورت میں حکمت عملی پر غور

شیئر: