Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشکوک گاڑیاں پیچھا کررہی ہیں،شیری رحمان

  اسلام آباد... سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے۔ الیکشن کو محفوظ بنانا سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ بدھ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پشاور واقعہ کے بعد پورے ملک اور ایوان میں تشویش کی لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے اور مساوی مواقع دینے کی ذمہ دار ہے۔ سیاستدانوں کی سیکیورٹی بحال کی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر کب عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں چند دن رہ گئے ۔یہاں کوئی نہیں چاہتا کہ انتخابات کی شفافیت پر اعتراضات اٹھیں۔ سیکیورٹی کا عنصر اس وقت سب سے اہم ہے۔ اس سے قبل نیکٹا اور پنجاب حکومت کی رپورٹ بھی آچکی ہے۔ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اچ شریف میں میرے قافلے کو روکا گیا ۔ گزشتہ روز میری پریس کانفرنس کو روکا گیا۔ اس کی ذمہ داری کون اٹھائے گا۔ گزشتہ 2 دن سے میرے پیچھے 2 مشکوک گاڑیاں چل رہی ہیں۔ ان گاریوں کے نمبر بھی دینے کو تیار ہوں۔
مزید پڑھیں:انتخابات کیلئے سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

شیئر: