Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں کی رہائی کے لیے ن لیگ کی مہلت

لاہور:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پارٹی کارکنوں کے کریک ڈاؤن اور چھاپا مار کارروائیوں میں کی جانے والی گرفتاریوں پر کہا ہے کہ نواز سریف کے استقبال میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق سعد رفیق نے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ اگر کارکن مشتعل ہو گئے تو انہیں کون کنٹرول کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
پولیس کی جانب سے کارکنوں کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کے ردعمل میں سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ آج دوپہر تک کارکن رہا نہ کیے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھر کے دروازے توڑ کر کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور اگر کوئی نہیں ملتا تو اس کے گھر والوں کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں صوبائی حکومت جانب داری کا واضح مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھائیں یا پھر کارکنوں کو رہا کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -لیگی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ‘ رات بھر گرفتاریاں

شیئر: