Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی کے ترجمان جاں بحق

پشاور:  خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر پیش آیا۔
نجی ٹی وی کے ماطبق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے ، جب 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے ۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوچکی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -زرداری اور فریال تالپور ملزم ہیں نہ ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا‘ چیف جسٹس

شیئر: