Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی جدہ بندرگاہ آمد

اسلام آباد .... پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے سعودی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز و جوانوں نے جہازکا استقبا ل کیا۔ پی این ایس سیف کی بحر ہند کے علاقے میں موجودگی پاک بحریہ کے حال ہی میں شروع کئے گئے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولنگ کا حصہ ہے۔ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولنگ کا مقصد بحری دہشت گردی اور بحری قزاقی سے تحفظ فراہم کرنا اور خطے میں بحری امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔پی این ایس سیف کے عملے نے رائل سعودی نیول فورسز کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کیا۔سعودی عرب میں پاکستانی سفیراور رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز وجوانوں نے بھی پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔

شیئر: