Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب سنجے کی زندگی پر کتاب

بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی حقیقی زندگی پر فلم کے بعد اب کتاب جاری ہونےوالی ہے۔ذرائع کے مطابق اداکار سنجے دت اپنی حیات پر کتاب پیش کریں گے جس میں ان کے فنی و ذاتی زندگی کے واقعات قلم بندکئے جائیں گے۔ سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ متنازعہ اور مشہور مگر بہترین اداکاروں میں کیاجاتاہے ۔ماضی کی فلمی و حقیقی جوڑی سنیل دت اور نرگس کے بیٹے سنجے دت ان دنوں کئی فلموں میں کام کررہے ہیں۔ سنجے کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو' میں ان کی اصل زندگی کے واقعات کو پذیرائی مل رہی ہے۔
 

شیئر: