Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمایوں اختر خان تحریک انصاف میں شامل

 اسلام آباد... سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی۔ بنی گالہ میںتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ہمایوں اختر خان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انتخابی مہم میں بھرپورکردارادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مستقبل کے لئے جدو جہد کرر ہے ہیں۔ پوری قوم کو عمران خان کی قیادت میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں ہمایوں اخترخان وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار تھے ۔ چوہدری برادران کی مخالفت کے باعث وہ وزیراعظم نہیں بن سکے ۔ ہمایوں اختر کے بھائی ہارون اختر خان ن لیگ کے رہنما ہیں۔

شیئر: