Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

کراچی: پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کی پہلی خصوصی حج پرواز آج عازمین کو لے کر حجاز مقدس کی جانب روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 7001 آج صبح کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 300 سے زائد عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے انہیں رخصت کیا۔ قومی فضائی کمپنی کے ذرائع کے مطابق 250 خصوصی اورشیڈول پروازوں کے ذریعے 60 ہزارسے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا ۔ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے حج آپریشن مکمل کرے گی۔ پی آئی اے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے عازمین حج کوسفری سہولیات فراہم کریں گے ، عازمین حج کی روانگی 15 اگست تک جاری رہے گی ۔ پی آئی اے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے 27 اگست سے پروازیں شروع ہوں گی۔ 
 

شیئر: