Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس،پاکستان منگل کو جواب جمع کرائے گا

اسلام آباد...پاکستان کلبھوشن کیس میں تحریری جواب منگل 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائےگا،جواب دفترخارجہ کی ڈائریکٹرفاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی ۔کلبھوشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے ڈاکٹرفاریحہ بگٹی دی ہیگ پہنچ گئیں۔پاکستان کی جانب سے جواب میں ہندوستانی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ۔پاکستان نے اپنے جوا ب میں ہندکے تمام اعتراضات کے جوابات بھی دیئے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے جانےوالے جوابات400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں۔ ہندوستانی دہشتگردی کیس میں پاکستان نے پہلا جواب13 دسمبر2017 میںکو جمع کرایا تھا ۔پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم کی جانب سے مرتب کیاگیا ہے ۔
مزید پڑھیں:دشمن کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،جنرل باجوہ

شیئر: