Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عسکری وفد کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد:  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی آرمی چیف کی قیادت میں وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل ڈاکٹرمحمدباقری کررہے تھے ۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون خطے میں امن و امان اور سیکورٹی صورت حال پر مثبت اثر ڈالے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وفد نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی، معزز مہمانوں نے پاک ایران بہتر تعلقات کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون اور پاک ایران سرحد ی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

شیئر: