Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینظیر کے بعد نواز شریف کا تاریخی استقبال؟

لاہور..مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی آمد کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی پر سب سے بڑا اورتاریخی استقبال ہوا ۔اب تک جتنے بھی سروے آئے ہیں اس میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے لیکن انتخابات میں گند ڈالنے ،جھرلو پھیرنے اور دھونس دھاندلی کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ اینٹی رگنگ سیل کو فعال کر دیا گیا جس کے تحت کسی بھی طرح کی شکایات کو منظر عام پر لایا جائے گا ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ رات کے وقت پی ایچ اے کے ٹرک آتے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آویزاںبینرز او ر فلیکسز میں سے صرف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے بینرز اور فلیکسز اتار کر لے جاتے ہیں۔ یہ باقاعدہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ۔ ہمارے امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں گے اور ہمیں بھجوائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اندرون ملک کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی آبرزورز آرہے ہیں۔ انہیں بھی اس سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے دیوار پر لکھی ہوئی اپنی شکست کو پڑھ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی بجائے حقائق پر مبنی انتخابی مہم چلائی ہے۔ طاقت کا سرچشمہ ملک کے 22کروڑ عوام ہیں۔ 
مزید پڑھیں:شیخ رشید کی بینڈ باجے کے ساتھ انتخابی مہم

شیئر: